سید نوید حیدر شیرازی کی صدارت، فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
گوجرانوالہ (۔ رانا عبدالغفار خاں ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے فوڈ اتھارٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو،عمران خالد بٹ ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اے ڈی سی آر شبیر حسین بٹ ،اے سی آر محمد فرقان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ و گجرات محمد سجاد گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ عمیر ارشد،حافظ آباد ڈاکٹر محمد عاشق ،سیالکوٹ باقر رسول،بگجرات رضوان سعید ،منڈی بہاوالدین عدیل احمد و دیگر اجلاس میں شریک تھے
کمشنر کو جاری کارروائیوں، سزاؤں، جرمانوں، اور فوڈ سیمپلنگ کی رپورٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ناقص اور مضر صحت خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں، اور بازاروں میں خوراک کی کوالٹی پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوراک کی صفائی اور تیاری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار ٹیموں کی کارروائیاں مؤثر اور شفاف ہوں، اور عوام کو بھی آگاہی دی جائے کہ وہ ملاوٹ مافیا کے خلاف آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ خوراک سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہیلپ لائن اور آن لائن سسٹمز کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو اور فوڈ سیفٹی کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔
کمشنر نے افسران کی کارکردگی میں غفلت و سست رفتاری پر اظہارِ برہمی کیا اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ آئندہ ایسی غفلت پرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر روانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں اور رپورٹ براہِ راست کمشنر آفس کو ارسال کی جائے تاکہ کارکردگی کا جائزہ درست انداز میں لیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر ہفتے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا