کرائمز

تھانہ صدر کا اے ایس آئی چوروں کا سرپرست بن گیا

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی ) تھانہ صدر کا اے ایس آئی چوروں کا سرپرست بن گیا، مدعی کو اس کی رقم واپس دلانے اور کاروائی نہ کرنی کی تحریر کرکے رقم واپسی کے وعدے سے مکر گیا۔سی پی او ملتان نوٹس لیں۔ متاثرہ عبداللّٰہ کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق
پکی پل گنویں کے رہائشی عبداللّٰہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دو قیمتی بکریاں اور ایک بکرا مالیتی دو لاکھ روپے چوری ہوئی اس نے شکیل اور خلیل نامی چوروں کو نامزد کیا جو پہلے بھی چوریوں میں ملوث ہیں ۔تھانہ صدر کے اے ایس آئی نظام خان چوروں کو تحفظ دیتے ہوئے ہمیں بلایا اور کہا کہ آپ کاروائی نہ کریں آپ کو آپ کی رقم ایک ماہ میں دلا دوں گا، میری ذمہ داری ہے اس بابت ایک تحریر نظام خان نے خود تحریر کی اور فریقین کے سائن کرائے۔ مقررہ تاریخ پر نظام خان پہلے ٹال مٹول کرتا رہا پھر رقم دینے سے انکاری ہوگیا اور ملزمان نے بھی انکار کردیا۔ تفتیشی نظام نے ایک جانب ہمیں رقم دینے کے لیے ایک ماہ کا وقت لیا دوسری جانب ملزمان کو اپنی تفتیش میں بےگناہ کرکے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا۔سی پی اور ملتان اس بابت نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کرکے ہمیں انصاف دیں۔اس بابت ہم نے درخواستیں بھی گزاری ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button