نکاسی کے انتظامات کا جائزہ /اقرا ناص کا مختلف علاقوں کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ بارش کے بعد نکاسی آب کی صورت حال اور ممکنہ طور پر ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے میونسپل افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نہ ہو ۔ بارش میں شہریوں کی سہولیات کے لیے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو شاباش دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ بارش میں نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کا مقصد نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنانا ہے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اے سی کمالیہ نے میونسپل افسران کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ الرٹ رہے اور بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے مزید ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو کسی صورت مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو غفلت کرنے والے عملے کی خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی