معرکہ حق کی تقریبات/ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ جشن آزادی و معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار نے کی تمام محکموں کے سربراہان کی شرکت حکومت پنجاب کی ہدایت پر 79واں جشن آزادی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور قومی جذبے سے منایا جائے گا تقریبات کا تھیم جشن آزادی اور معرکہ حق” جبکہ سلوگن حصول آزادی سے تحفظ آزادی تک مقرر معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا جشن آزادی تقریبات یکم اگست سے 14 اگست تک ضلع بھر میں شاندار انداز میں منائی جائیں گی یکم اگست سے گھروں، عمارتوں اور شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے جائیں گے سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں اور مالز کو چراغاں کیا جائے گا اور مقابلے کروائے جائیں گے شاہراہوں، انڈرپاسز اور بازاروں کی خصوصی آرائش کیلئے نیون اور فیری لائٹس لگائی جائیں گی جشن آزادی تھیم فلوٹس اور روڈ شوز کا انعقاد بھی کیا جائے گا 13 اور 14 اگست کو آتشبازی کا شاندار انعقاد کیا جائے گا 14 اگست کی صبح ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوں گی اور کیک بھی کاٹا جائے گا 14 اگست دوپہر معرکہ حق موٹر بائیک ریلی نکالی جائے گی یکم سے 14 اگست تک ضلع بھر میں شجرکاری کی جائے گی مختلف کیٹیگریز میں کھیلوں کے مقابلے بھی جشن آزادی کا حصہ ہوں گے تمام محکموں کے سربراہان کو ٹاسک تفویض کر دیئے گئے