پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت سیوریج سسٹم کی بہتری پر اجلاس
برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا وزیرآباد کا دورہ —وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین (ستارہ امتیاز ملٹری) نے وزیرآباد کا دورہ کیا اور پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کے تحت وزیرآباد کے سیوریج سسٹم کی بہتری سے متعلق مجوزہ اسکیم (ADP 2025-26) پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد، محکمہ بلدیات، ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسکیم کے مختلف پہلوؤں، ڈیزائن، اور عمل درآمد کے مراحل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ برگیڈیئر علاؤالدین نے ہدایت کی کہ وزیرآباد کے شہریوں کو نکاسی آب کی مؤثر سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام مراحل شفافیت، معیار اور وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔