علاقائی خبریں

پنجاب حکومت کا گرین کوریڈورمنصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے گرین کوریڈورمنصوبہ شروع کرنے کافیصلہ کر لیا، شاہدرہ سے رائیونڈ میں ریلوے ٹریک سے منسلک ایریا کو گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے اور پاکستان ریلویز کے اشتراک سے گرین کوریڈورمنصوبہ مکمل کیا جائے گا، مختلف پوائنٹس پر شہریوں کے لئے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔ریلوے کی پرانی بوگیوں میں لائبریریاں اور کیفیز بنائے جائیں گے، منصوبے پر تقریباً 2ارب روپے سے زائدلاگت آئے گی۔منصوبے کی لمبائی 40کلومیٹر اور رقبہ تقریباً 700کنال ہے، گرین کوریڈور منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گاا، منصوبے کو کل چار پیکیجز میں تقسیم کیا گیا۔محکمہ ہاﺅسنگ نے منصوبے کا پی سی ون محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کو بھجوا دیا، پہلے پیکج میں شاہدرہ سے ریلوے سٹیشن ، پھردوسرے میں والٹن تک کام مکمل کیا جائے گا ۔ تیسرے پیکج میں والٹن سے کوٹ لکھپت پھرچوتھے میں رائیونڈ تک مکمل کیا جائے گا ، محکمہ ہاﺅسنگ پنجاب منصوبے کی براہ راست نگرانی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button