ساہیوال، بیوی کی چھوٹی بہن سے شادی ،خاوند ،نکاح خواں گرفتار
ساہیوال( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بیوی کی چھوٹی بہن سے شادی کرنے پر خاوند عدنان شبیر مغل اور نکاح خواں کو گرفتار ک کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اڈ ہ اقبال نگر کے محمد اصغر کی بیٹی اقرا ء فاطمہ کی شادی تین نومبر 2018 کو عدنان شبیر مغل ہوئی جس سے اس کے دو بیٹے محمد شا یان 5سالہ اور محمد شہر یار 3سالہ پیدا ہوئے اس دوران ملزم عدنان شبیر نے اپنی سالی ثانیہ ایمان 20 سالہ سے تعلقات استوار کر لئے اور 11 ستمبر 2025 کو ظفر اقبال نکاح خواں سے مل کر گواہوں شاہد اقبال، ساجد میر اور ظفر کی موجودگی میں نکاح پر نکاح کر لیاجو کہ خلاف شریعت تھا جس پر سٹی پولیس چیچہ وطنی نے پہلی بیوی اقراء فاطمہ کی مدعیت میں اس کی بہن ثانیہ ایمان ،خاوند عدنان شبیر مغل سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 420 468, 471, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ بائی پاس کسووال پر محمد احمد زمیندار کو محمد علی ،راشد علی باپ بیٹے نے ایک مزدا ٹرک نمبر3503ایل بی ایس 16 لاکھ 30 ہزار روپے میں فرزند علی اور عبد الوحیدسے خرید کر وا کر دیا جب ٹرک ملتان سامان لے کر جا رہا تھا تو کسٹم حکام نے روک کر ضبط کر لیا جو نان کسٹم پیڈ اور چوری کا پایا گیا ۔پولیس کسووال نے محمد احمد کی مدعیت مقدمہ471,468,420ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔