کرائمز

موٹرسایکل چوری کرکے قبرستان میں درختوں پرلٹکا دی گئی

نارووال( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) موٹرسایکل چوری کرکے مقامی قبرستان میں درختوں پرلٹکا دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ مریدکے روڈ پر واقع نواحی قصبہ قلعہ کالروالہ میں موٹرسایکل چوری کا دلچسپ واقعہ محلہ رفیق آباد میں میں پیش آیا جہاں نامعلوم چور،شرارتی افراد نے رات کے وقت گلی سے معروف نعت خواں عبدالشکور آفریدی کی موٹرسائیکل چوری کرلی، نعت خواں اورساتھی ساری رات اپنی موٹرسایکل تلاش کرتے رہے لیکن اسکا کچھ پتا نہ چل سکا تاہم آج دن کے وقت موٹر سائیکل مقامی قبرستان میں اونچے درختوں سے لٹکی ہوئی مل گئی ،درخت سے لٹکتی ہوی موٹرسایکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وارل ہوگی،نعت خواں نے شہریوں کی مدد سے موٹرسائیکل درخت سے نیچے اتاری،شہریوں نے اس پر پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button