کرائمز
پولیس سروس گریڈ 20کے تین ڈی آئی جی تبدیل
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجاب حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20کے ڈی آئی جی عہدے کے 3افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر حسین حبیب امتیاز گل کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات ،ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ محمد علی نیکوکارا کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب کے عہدہ کا بھی اضافی چارج ہو گا جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب محمد شعیب خرم کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔