علاقائی خبریں

انور جنت فلڈ ریلیف سیل بھوانہ کی ٹیم امید کی کرن بن گئی

بھوآنہ (تحصیل رپورٹر)دریائے چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے انور جنت فلڈ ریلیف سیل بھوانہ کی ٹیم سرگرم عمل ہے اور متاثرین کے لیے امید کی کرن بن چکی ہے۔ پرلز ایجوکیشن سٹی بھوانہ میں قائم کردہ اس ریلیف سیل نے گزشتہ بارہ روز کے دوران پانچ ہزار سے زائد متاثرہ افراد میں کھانا اور صاف پانی تقسیم کیا، جس میں پاک فوج، مقامی انتظامیہ، پولیس اور پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور معاونت شامل رہی انور جنت فلڈ ریلیف سیل نے اب متاثرین کے لیے راشن کی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 300 خاندانوں کو اشیائے خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں جن میں 10 کلو آٹا، 3 کلو چاول، جبکہ گھی، چینی، دال چنا، دال مونگ اور دال مسور دو دو کلو اور چائے 250 گرام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں تقریباً پانچ سو گھرانوں میں مویشیوں کے لیے سائلیج بھی فراہم کیا جائے گا، جس کی ترسیل آئندہ ایک دو روز میں شروع کر دی جائے گی فلڈ ریلیف سیل کی انچارج اور پرلز ایجوکیشن سٹی بھوانہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر بشریٰ عابد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے بارے میں مکمل اور ٹھوس معلومات مرتب کی جا رہی ہیں تاکہ امدادی سامان زیادہ منظم اور بروقت انداز میں ان تک پہنچایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک متاثرین دوبارہ اپنے گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے، ٹیم ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن امداد فراہم کرتی رہے گی انہوں نے بھوانہ اور کلری اڈا کے نواحی علاقوں میں مقیم افراد سے اپیل کی کہ اگر وہ متاثرین سیلاب میں شامل ہیں یا متاثرہ خاندانوں تک ریلیف ٹیم کی رسائی ممکن بنانے میں تعاون کر سکتے ہیں بھوآنہ کے عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے انور جنت فلڈ ریلیف سیل کی بے لوث خدمات اور مثالی جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button