کرائمز

قصور : طالب علم لوڈر ٹریکٹر کے سامان کی زد میں آکر شدید زخمی

قصور (ندیم نواب مغل) قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمانوالہ میں طالب علم لوڈر ٹریکٹر کے سامان کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، سیریس حالت میں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کردیا۔قصور کے نواحی گاؤں منڈی عثمانوالہ میں سکول سے چھٹی کے بعد 16سالہ محمد اویس سکول سے باہر نکلتے ہی ایک لوڈر ٹکریٹر جس پر توے لدے ہوئے اس کی زد میں آگیا اور بری طرح سے زخمی ہوگیا زخمی بچے کا دائیں ٹانگ اور پاؤں پر شدید چوٹیں آئیں وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچااور بچے کو طبی امداد کے بعد سیریس حالت میں کھڈیاں ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button