کرائمز

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا دورہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)تجاوزات فری گوجرانوالہ ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا اندرون شہر کے بازاروں اور محلوں کا دورہ، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوکانداروں کو سامان دوکانوں سے رکھنے پر تنبیہ جاری ۔گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور نالیوں کی باقاعدگی سے ڈیسلٹنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری۔ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کا علی الصبح دال بازار کا تفصیلی دورہ، تجاوزات، صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن کے دوران مسمار کی گئی قانونی تجاوزات کے کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں اور کاروباری سرگرمیاں مقررہ حدود، دوکان کے اندر رہتے ہوئے جاری رکھیں تاکہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔ تجاوزات ٹریفک مسائل کا سبب اور حادثات کی بڑی وجہ ہیں ان سے اجتناب کریں۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا علی الصبح جی ٹی روڈ کا دورہ، سٹی فلائی اوور سے نادرا میگا سنٹر جی ٹی روڈ اور گرین بیلٹس میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، سیوریج نالے کے روڈ سے ملحقہ گڑھے میں جمع پانی کا جائزہ لیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال پرسخت اظہار برہمی فوری صفائی بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button