حبیب آباد: 14اگست کو آزادی تقریری مقابلہ جات منعقد ہوں گے
حبیب آباد(رائے ریاست علی)ملک بھر کی طرح حبیب آباد میں بھی جشنِ آزادی قومی وملی جذبے سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پریس کلب حبیب آباد کے زیر اہتمام حبیب آباد کی تاریخ میں پہلی بار 14 اگست کے موقع پر”آزادی ایک نعمت ہے“کے عنوان سے تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد طلبا و طالبات میں حب الوطنی، شعور اور اظہارِ خیال کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس مقابلے میں حبیب آباد اور گردونواح کے اسکولز، اکیڈمیز اور مدارس کے طلبا و طالبات بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ پریس کلب حبیب آباد کا پلیٹ فارم بچوں کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے اس طرح کے مقابلے طلبہ کو ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو شیلڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ اس موقع پر پریس کلب حبیب آباد کے ممبران،طلبا و طالبات اور اساتذہ آزادی کا کیک بھی کاٹیں گے۔تقریری مقابلہ جات کے متعلق شہریوں کا کہنا کہ ہے پریس کلب حبیب آباد کی یہ کاوش نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ، قربانیوں اور آزادی کی اہمیت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے