کرائمز
پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی کوبحفاظت بازیاب کرا لیا ، ملزم گرفتار
لاہور( آئی این پی)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواءہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ءکا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ءنے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ءکا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔