سائیں گل محمد شاہ رح ہوسڑی میں محفل ہدیۂ کثرتِ درود پاک کا پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد (رپورٹ محمدشریف) انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کی جانب سے سائیں گل محمد شاہ رح ہوسڑی میں محفل ہدیۂ کثرتِ درود پاک کا پروگرام منعقد کیا گیا، محفل میں انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سید غلام حیدر شاہ قلندری نے روحانی اور اصلاحی خطاب کے دوران کہا کہ حق کی راہ اختیار کرنے سے نہ صرف فرد کی ذات سنورتی ہے بلکہ پورا سماج بھی ترقی، امن اور سکون کی راہ پر گامزن ہوتا ہےاس فکری روشنی سے معاشرے میں ذمے داری کا احساس، انصاف کی بالادستی اور باہمی ہم آہنگی جنم لیتی ہے، جو کسی بھی صحتمند اور مضبوط سماج کے قیام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ جو فرد اپنی اندرونی ذات، خواہشات اور نیتوں کو پہچان کر اپنے کردار کی اصلاح کرتا ہے، وہ نہ صرف ذاتی کامیابی حاصل کرتا ہے بلکہ سماج کی بھلائی، امن اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے محفل میں کروڑوں درود پاک اور ختمِ قرآن کے تحفے پیش کیے گئے اور عالمِ اسلام اور ملکِ پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اس موقع پر پروفیسر شاہ جہاں پنهور، عبدالعزیز پنهور، سعید انور پنهور، ولی اللہ پنهور، محرم علی پنهور، چیئرمین محمد الیاس سولنگی، حمید پنهور، مصری فقیر شورو، احمد علی خاصخیلی، برادی پنهور، اعجاز مستوئی، سمیت دیگر بھی موجود تھے