کرائمز
مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیا ‘ علی حیدر گیلانی
لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے تحت سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار عبد الکریم کو سپورٹ کیا ۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ سینیٹ انتخاب سے قبل تمام 14اراکین کو پارٹی پالیسی کے بارے میں آگاہ کردیاگیا ِ،عبدالکریم ہمارے گھر بھی آئے انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے ملاقات میں سپورٹ مانگی ۔پیپلزپارٹی کے تمام ارکان نے (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیا۔