کرائمز

سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں اور پھڑیوں کی من مانی

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد کی سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں اور پھڑیوں نے منڈی آنے والے خریداروں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے ہیں۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ آڑھتی اور پھڑیے چھوٹے بڑے ہر نگ پر بیس روپے تک غیر قانونی لاگا وصول کر رہے ہیں جبکہ بیوپاریوں سے الگ کمیشن بھی بٹور رہے ہیں آڑھتی حضرات اور پھڑیے مہنگے داموں میں مال فروخت کر کے عوام کو پہلے ہی مصنوعی مہنگائی کا شکار بنا رہے ہیں، اوپر سے فی نگ بیس روپے اضافی وصول کر کے عام خریدار کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ ان غیر منصفانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے بازاروں اور دکانوں تک پہنچتے پہنچتے سبزی اور فروٹ کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں عوامی حلقوں اور خریداروں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈی کے نظام کو شفاف بنایا جائے شہریوں نے استدعا کی ہے کہ فی نگ لاگا زیادہ سے زیادہ دس روپے مقرر کیا جائے، نیلامی (بولی) کے عمل کی سخت نگرانی کی جائے اور پھڑیوں کے نرخ چیک کر کے قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور منڈی میں مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button