فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی، 2 راہ گیر زخمی
لاہور /ساندہ(آئی این پی ) ڈوگر مارکیٹ میں دو گروپوں میں جھگڑا اور فائرنگ کا واقعہ،فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی، 2 راہ گیر بھی زد میں آ کر زخمی،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا واقعہ کا نوٹس،ایس پی اقبال ٹاؤن کی نگرانی میں پولیس کا فوری رسپانس، دو نامزد ملزمان گرفتار،تمام زخمی افراد میو ہسپتال منتقل، قانونی کاروائی کا عمل جاری،ایس ڈی پی او گلشن راوی اور ایس ایچ او ساندہ میو اسپتال میں موجود،عدنان ڈوگر گروپ اور نصیب گروپ صلح کے لیے اکٹھے ہوئے،صلح کے دوران دونوں گرپوں میں لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،راہ گیر اعظم اور دانش بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے،زخمی راہ گیر اعظم کے بھانجے کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 سے 15 نامعلوم پر مقدمہ درج،عدنان گروپ کے 2 ملزمان محمد علی اور سفیان گرفتار، اسلحہ برآمدکر لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز کا قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم