کرائمز

مضر صحت اجزاء سے کھانے تیار کرنے کا انکشاف

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی) شجاع آباد شہر اور گردونواح میں بیکری اور فوڈ فیسٹیول مالکان کی جانب سے مضر صحت اجزاء استعمال کر کے اشیائے خوردونوش تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے شہریوں کی صحت سنگین خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے محکمۂ صحت اور فوڈ اتھارٹی سے فوری ایکشن اور اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے متعدد بیکریوں اور فوڈ فیسٹیول کی دکانوں پر تیار و فروخت کی جانے والی اشیاء، مضر صحت گھی، کریم اور دیگر ناقص اجزاء کے ساتھ تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیکریوں میں فروٹ کیک، سادہ کیک، پائین ایپل کیک اور چاکلیٹ کیک سمیت مختلف مصنوعات میں غیر معیاری اجزاء بلا خوف و خطر استعمال کیے جا رہے ہیں مزید انکشاف ہوا ہے کہ فوڈ فیسٹیول کے مالکان پیزا، شوارما اور برگرز میں کئی دنوں تک فریز میں رکھے گئے مضر صحت مرغی کے گوشت کا استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث شہری پیٹ، جگر، معدے اور آنتوں کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فوڈ فیسٹیول اور بیکری مالکان کو جب فوڈ اتھارٹی کے دورے کی اطلاع ملتی ہے تو وہ فوری طور پر ناقص اشیاء کو چھپا دیتے ہیں، جس سے چھاپہ مار کارروائیاں غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اچانک اور بلا اطلاع چھاپے مار کر ان عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے تاکہ شہریوں کی صحت محفوظ بنائی جا سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button