کرائمز

نظامِ مصطفیٰ کا نفاذ ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے، پیر سید صفدر شاہ گیلانی

نارووال(نامہ نگار)ڈیرہ ڈوگرہ ضلع قصور کی معروف دینی و سماجی شخصیت حافظ لیاقت ڈوگر ایڈووکیٹ نے اپنی برادری اور معززینِ علاقہ سمیت جمعیت علمائے پاکستان (JUP) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ انہوں نے قائد جمعیت ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ حافظ لیاقت ڈوگر ایڈووکیٹ کی شمولیت سے تحریک نظامِ مصطفیٰ کو نئی تقویت حاصل ہوگی اور علاقہ میں جمعیت مزید فعال اور متحرک ہو کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اندرونی و بیرونی مسائل کا حل صرف اور صرف نظامِ مصطفیٰ کے نفاذ میں مضمر ہے۔تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرزا تجمل بیگ اور سیکرٹری امورِ نوجوانان عثمان سیالوی نے حافظ لیاقت ڈوگر کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے جماعت کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری مالیات پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف آرائیں، مرکزی سیکرٹری شعبہ خدمات چوہدری رشید احمد خان سہو، ضلعی صدر اسلام الدین خان، قاری بشیر، ظفر اللہ ڈوگر، سیف اللہ ڈوگر ایڈووکیٹ، نذیر ڈوگر اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تمام رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ نئی شمولیتوں سے قصور میں جے یو پی کا گراف مزید بلند ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button