علاقائی خبریں

نااہلی کےخلاف درخواستوں پر سماعت (آج ) ہو گی

لاہور( آئی این پی) تین سابق اراکین اسمبلی کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالداسحاق سابق اراکین پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر، جنید افضل ساہی اور احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 27-اے کے تحت معاونت کیلئے طلب کیا گیاہے ۔درخواست گزاروں کے وکلا ءنے موقف اختیار کیا کہ نااہلی سے قبل ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس دے کر موقف سننا ضروری تھا جو اس معاملے میں نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button