علاقائی خبریں

عوام ایکسپریس حادثہ ،وفاقی وزیر ریلوے کراچی کا دورہ منسوخ

لاہور(آئی این پی) عوام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اپنا کراچی کا دورہ منسوخ کر کے فوری طور پر لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔ حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔ وزیر ریلوے لودھراں جا کر جائے حادثہ کا بھی دورہ کریں گے ۔حنیف عباسی نے کہا کہ کسی بھی صورت انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حادثے کے ذمہ داران کے خلاف صرف تادیبی کارروائی یا ٹرانسفر کے بجائے سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلوے میں اصلاحات شروع ہو چکی ہیں اور جلد اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button