کرائمز

ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت، سیوریج سسٹم ناکارہ

شیخوپورہ (حافظ وقاص سندھو سے) شیخوپورہ شہر اس وقت شدید سیوریج بحران کا شکار ہے، جہاں اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں کی گلیاں گندے پانی سے بھری پڑی ہیں اور جگہ جگہ جوہڑ بن چکے ہیں۔ نئی آبادی آرائیاں والا، محلہ دوسہرا گراؤنڈ اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری سیوریج کی بندش کے باعث شہری الرجی، کھانسی، ملیریا، بخار اور ہیضہ جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، مگر میونسپل کمیٹی کا عملہ خوابِ غفلت میں ہے۔ مظاہرین نے ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، میونسپل آفیسرز شہزاد طفیل اور سید فرحان علی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسران عوام کی تکالیف سے مکمل بے خبر ہیں مظاہرین عبداللہ مرزا، محبوب بیگ، دانش بیگ و دیگر نے کہا کہ ہم حکومت کو باقاعدگی سے ٹیکس دیتے ہیں، پھر بھی ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کو "پنجاب کی ماں” کہتی ہیں، لیکن اُن کے بچے گندے پانی میں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورتِ دیگر، شہر میں عوامی اشتعال ایک بڑے احتجاجی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کی مکمل ذمہ داری ضلعی و بلدیاتی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button