
پتوکی : خوفناک حادثہ، 70 سالہ بزرگ موقع پر جاں بحق
پتوکی شبیر احمد شاہین )سرائے مغل: نواحی علاقہ ہلہ نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین نوجوان زخمی، 70 سالہ بزرگ موقع پر جاں بحق۔ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا۔ سرائے مغل: نواحی علاقہ ہلہ نہر کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں تین نوجوان زخمی جبکہ 70 سالہ بزرگ شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں 22 سالہ مصطفیٰ، 17 سالہ تمیم احمد اور 23 سالہ احمد جٹ شامل ہیں۔ احمد جٹ کی حالت تشویشناک ہونے پر اُسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا۔ نوجوان کبڈی کھیل کر واپس آ رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار بزرگ سے تصادم ہو گیا۔ جاں بحق بزرگ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ تھانہ سرائے مغل پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔