
نہری پانی چوری کرنے والے متعدد کاشتکاروں پر مقدمہ درج
بچیکی (نمائندہ خصوصی)نہری پانی چوری کرنے والے زمیندار کسی رعائیت کے مستحق نہیں ، ندیم خاور پاشا سب ڈویژن آفیسر کنال مانگٹانوالہ تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ کنال پر واقع متعدد زمیندار نہری پانی کی چوری میں ملوث نکلے محکمہ انہار کے سب ڈویژن آفیسر نے اپنی مدعیت میں تھانہ بڑاگھر میں نہری پانی کی چوری میں ملوث بااثر زمیندار جن میں شوکت علی ،انتظار،شان ڈوگر ، اشرف سراء ،اللہ دتہ وسیر ، اشرف ڈوگر ، فلک شیر بھٹی و دیگر راجباہ مانگٹانوالہ تا راجباہ سیدوالہ کے علاقے تک پانی چوری کرتے تھے جس سے باقی لوگوں کی حق تلفی ہورہی تھی محکمہ کے افسران نہری پانی چوری کرنے والے تمام کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر سب ڈویژن آفیسر کنال ندیم خاور پاشا نے کہا ہے کہ پانی چوری کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نہری پانی کی چوری کے باعث محکمہ انہار کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہاتھا ایس ڈی او کے مطابق نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کا جائز حصہ مل سکے