کرائمز

امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے حافظ آباد پولیس کا فلیگ مارچ

حافظ آباد تھانہ جلال پور بھٹیاں (طاہر عباس دانش کی رپورٹ)محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے حافظ آباد پولیس کا فلیگ مارچ* جلال پور بھٹیاں تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کو مؤثر اور فول پروف بنانے،شہریوں میں اعتماد اور امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے حافظ آباد پولیس کی جانب سے بھرپور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیافلیگ مارچ ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر کی قیادت میں کیا گیاجس میں پولیس، ایلیٹ فورس، موٹر سائیکل اسکواڈ، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے حصہ لیافلیگ مارچ کا آغاز ڈی پی او آفس سرگودھا روڈ سے ہوا جو جناح چوک، گوجرانوالہ روڈ، فوارہ چوک، جلالپور روڈ، راجہ چوک، ڈاکخانہ روڈ، ریلوے پھاٹک، اور کسوکی روڈ سے ہوتا ہوا علی چوک سرگودھا روڈ پر اختتام پذیر ہوامارچ کے دوران عوام میں پولیس کی بھرپور موجودگی کا مظاہرہ کیا گیاتاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا شرپسندی کے تدارک کے لیے مؤثر پیغام دیا جا سکے اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام فورسز الرٹ ہیں ڈی پی او حافظ آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں اور امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button