کرائمز

رائیونڈ : نام نہاد 30 صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج

رائیونڈ (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام )رائیونڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سٹی رائیونڈ میں 30 رکنی گروہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے جاری اس لعنت کے خلاف اعلانِ جہاد کیا گیا تھا اور آج اس جدوجہد میں پہلی بڑی کامیابی ملی ہے۔اس کارروائی کا سہرا ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ محمد زکا اور چوکی انچارج بائی پاس محمد افضال کے سر جاتا ہے جنہوں نے بروقت اور جرات مندانہ ایکشن لیتے ہوئے ان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد مکمل کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بھی صحافت کے مقدس پیشے کو بدنام نہ کر سکے۔۔باخبر ذرائے سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جعلی صحافیوں نے ایک پریس کلب بھی بنا رکھا تھا اور گینگ جنرلزم کے ذریعے کئی وارداتوں میں ملوث تھے جو پین اور کیمرہ پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔سٹی پریس کلب رائیونڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علاقے میں بھی ایسے جعلی صحافی سرگرم ہوں تو فوری اطلاع دیں تاکہ زرد صحافت کے اس ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔”یہ جنگ اب رکنے والی نہیں، رائیونڈ سے زرد صحافت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی” فہیم سندھو چئیرمین سٹی پریس کلب رائیونڈ کا روزنامہ کماس لاہور کو موقف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button