کرائمز

اوکاڑہ : دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اوکاڑہ ( وحید انصاری) اوکاڑہ دو مختلف علاقوں میں ہونے والےپولیس مقابلوں میں 2 خطر ناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ۔پہلا مقابلہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود علامہ اقبال روڈ پر ہوا جہاں ایس ایچ او غلام رسول کی قیادت میں پولیس نے ملزم زین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو قتل اور سرقہ سمیت 15 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو خواتین سے بھی نازیبا حرکات میں ملوث نکلا .
دوسرا مقابلہ تھانہ صدر دیپالپور کی حدود کنڈا چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے حملہ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اکرم زخمی ہو گیا جو 48 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزمان کی فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button