مشتبہ افغان باشندوں کے پاکستانی اسناد کی تصدیق جاری
چمن سے رپورٹ۔ سید سردار محمد خوندئی
ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں مشتبہ افغان باشندوں نے پاکستانی ہونے کے حوالےسے اپنی دستاویزات معلومات بمع ثبوتوں کے کمیٹی کو پیش کیے گئے اجلاس میں مختلف لوگوں کو شک کی بنا پر ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی میں اپنے پاکستانی دستاویزات اور مکمل معلومات فراہم کرنے اور ثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس میں ضلع چمن میں مقیم مختلف لوگوں نے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی میں 1974ء کے شناختی کارڈ اور دیگر اسناد پیش کئے گئے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کے اجلاس میں آفیسران نے تمام افراد کی دستاویزات اور ثبوتوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اجلاس میں شریک لوگوں کی دستاویزات اور معلومات فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں پیش ہونے والے اشخاص کو پاکستانی شہری اور ضلع چمن کے باشندے ڈکلیئر کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ جن لوگوں کو اجلاس میں مشتبہ افغان باشندوں کو اپنی پاکستانی شناخت کی تصدیق کیلئے بلایا جاتا ہے وہ افراد اس بات سے دلبرداشتہ اور ناراض نہ ہوں کیونکہ قومی شناخت کی تصدیق کرنے سے کسی کی دلآزاری ہرگز ہماری مقصد نہیں بلکہ یہ اقدامات ملک وقوم کی وسیع تر مفاد میں اٹھائے جا رہے ہیں اور بحیثیت ایک قوم ہمیں اپنے اداروں کیساتھ کوآپریشن کرنے پر فخر محسوس کرتا چاہیے تب جاکر ہم ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں