شوارما،برگر،پلیٹر،آلو چپس کے نام پر موت بکنے لگی
ننکانہ صاحب(نامہ نگار )ننکانہ صاحب میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کے زیرسایہ شوارما،برگر،پلیٹر،آلو چپس کے نام پر موت بکنے لگی۔دوکانوں اور سٹالوں پر ناقص کیچپ،مائیونیز،تیل اور دیگر اشیا کا استعمال عروج پر۔حکام خاموش تماشائی۔رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی نااہلی اور کمزور گرفت کے سبب شوارما،برگر،پلیٹر اور آلو چپس کے نام پر سٹالوں اور دوکانوں پر موت فروخت ہونے لگی ناقص حفظان صحت کے عین مخالف اشیا تیل،کیچپ،مائیونیز اور دیگر کا استعمال عروج پر پہنچ گیا،شہری پیٹ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جس پر عوامی سماجی حلقوں کے افراد کا کہنا ہے کہ ملاوٹی اشیا کی فروخت کو روکنے والی فوڈ اتھارٹی خواب غفلت میں مشغول ہے فاسٹ فوڈ پوائنٹ والے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس پر انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایماندار اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کر کے ضلع ننکانہ کو ناقص اشیا سے تیار فوڈ پوائنٹ کے کھانوں سے چھٹکارا دلائیں تاکہ شہری موذی امراض سے بچ سکیں۔