کرائمز

سانگلہ ہل شہر بھر میں کاروباری بھکاریوں کی یلغار

ننکانہ صاحب(این این آئی)سانگلہ ہل شہر بھر میں کاروباری بھکاریوں کی یلغار۔بھکاریوں نے شہریوں کاجینا حرام کردیا۔صبح سویرے ہی خواتین شیر خوار بچوں اور بوڑھے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بازاروں میں نکل پڑتے ہیں ۔حکام بالا سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔رپورٹ کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سانگلہ ہل تحصیل بھر میں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے صبح سویرے ہی خواتین بھکارنیں شیر خوار بچوں کو اٹھائے جب کہ بوڑھے بھکاری نوجوان لڑکیوں کو ساتھ لیکر شہر میں مانگنا شروع کر دیتے ہیں اس وقت سانگلہ ہل اور گردونواح کی سڑکوں پر چھ ماہ سے لیکر دس سال کی عمر تک کے بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں جب کہ بعض بھکاری نشہ آور اشیا کا بھی استعمال کر رہے ہیں اور چھوٹے بچوں سے جبری بھیک منگوائی جارہی ہے اور یہ گروہ مختلف مقامات پر اپنے ٹھکانے بنا کر دھندے میں مصروف ہے مگر انتطامیہ کی طرف سے کاروائی نہ ھونے کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ جاری ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button