کرائمز

اوکاڑہ تیزرفتاری شدید دھند درجن بھر گاڑیاں ٹکرا گئیں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ تیزرفتاری اور شدید دھند کے باعث 3 مختلف مقامات پر روڈ حادثے۔مزدا۔ ٹریکٹر ٹرالی۔بسیں ۔رکشہ ٹکرا گئے 11 افراد شدید زخمی۔ہسپتال منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراہ اڈا طبروق کے پاس تیز رفتاری اور لاپرواہی کے مسافر بس ۔ رکشہ۔اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 45 سالہ محمد اسلم۔30 سالہ عبدالئہ۔و دیگر شدید زخمی ہوگئے۔دوسرا حادثہ پل جوڑیاں نہر کے قریب پیش ایا جہاں مزدا ٹرک۔ٹریکٹر ٹرالی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 60 سالہ سکینہ۔32 سالہ مہوش۔58 سالہ جاوید۔40 سالہ جمیل۔25 سالہ یاسر۔ اور 20 سالہ حیدر شدید زخمی ہوگئے۔تیسرا حادثہ پیر دی ھٹی کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار مسافر وین نمبری IDC-4408 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی باقی مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔عینی شاھدین کے مطابق حادثات تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش ائے۔ہسپتالوں میں موجود ڈاکڑز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہے ہیں#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button