کرائمز

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ۔خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 2 ڈاکو فرار

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ بین لااضلاعی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ہسپتال منتقل۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود میں 3 ڈاکو شہری نذر فرید اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکووں کا تعاقب کیا۔مرلے سٹاپ کے قریب ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوے مختلف اطراف میں پھیل کر فائرنگ کرتے رہے ۔ پولیس نے اپنی پوزیشن بدلی اور اکا دکا فائر کئے ۔ڈاکووں کی اندھا فائرنگ کی زد میں اکر ان کا اپنا ہی ساتھی زخمی ہوگیا۔جس کے 2ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائرنگ کا سلسلہ تھما تو پولیس نے تھوڑے ہی فاصلے پر ایک زخمی حالت میں پڑے ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔ڈاکو کے قبضہ سے موٹر سائیکل ۔ نقدی اور اسلحہ برامد کرلیا۔اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی۔پولیس زرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت نصیر نام سے ہوئی ہے۔جو لاھور و دیگر اضلاع کی پولیس کو راہزنی اور ڈکیتی جیسے 50 مقدمات میں ملوث پایا گیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ضروری کاروائی شروع کر دی ہے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button