کرائمز

دن دیہاڑے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اوکاڑہ (وحیدانصاری) اوکاڑہ دن دیہاڑے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا. واقعہ مبینہ سابقہ دشمنی کا بتایا گیا ہے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی. بتایا گیا ہے چک نمبر 40 تھری آر کا رہائشی حبیب بھٹی کسی کام کے سلسلہ میں لالہ زار کالونی اوکاڑہ میں واقع زرعی ترقیاتی بینک آیا جہاں اس کے مخالفین پہلے ہی سے گھات لگائے بیٹھے تھے. ملزمان نے حبیب بھٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ اے ڈویژن اور کرائم سین ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں. پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایریا کو کارڈ آف کرکے شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیئے ہیں. اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر لی ہے.تاحال ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی ہے. واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا گیا ہے. پولیس نے سائنسی بنیادوں پرتفشیش شروع کردی ہے. بعد از تفشیش اصل حقائق سامنے آئیں گے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button