کرائمز
13سالہ بچہ ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر کوئلہ بن گیا
سرگودھا(نامہ نگار )سرگودھا شہر میں ٹرانسفارمر میں پھنسی پتنگ کو پول پر چڑھ کر لوٹتے ہوئے 13 سالہ بچہ ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر کوئلہ بن گیا جس کی نعش کو ریسکیو کر کے ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اربن ایریا میں بچے کٹنے والی پتنگ کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ ایک پتنگ ٹرانسفارمر میں پھنس گے جس کو کچھ دیر بعد لوٹنے کے لئے 13 سالہ بچہ پول پر چڑھتے ہی ہائی وولٹیج تاروں سے چمٹ کر کوئلہ بن گیا جس کی جلنے والی نعش کو ریسکیو کر کے ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔جس کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔