علاقائی خبریں

مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا‘ سہیل شوکت بٹ

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ عوام کو ریلیف، علاج اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ اب تک ہزاروں خاندانوں کو وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ 15لاکھ سے زائد متاثرہ افراد کے ساتھ حکومت پنجاب کھڑی ہے اور نقصانات کے ازالے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے نقصانات کا ازالہ بھی وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ اضلاع میں قائم ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کا حوصلہ اور ہمت ہی سب سے بڑی طاقت ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بن کر آگے بڑھنا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلی پنجاب کی ریلیف پالیسی حقیقی عوامی خدمت کی عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button