مسرت چیمہ ،جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 7نومبر تک توسیع
لاہور( آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاﺅ گھیراﺅ سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 7نومبر تک توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جمشید اقبال چیمہ کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے ۔ عدالت نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 7نومبر تک توسیع کر دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاءضمانتوں پر دلائل کیلئے پیش ہوں۔مسرت جمشید چیمہ نے 8مقدمات مین عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے ، جمشید اقبال چیمہ نے 4مقدمات مین عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔ ملزمان کے خلاف عسکری ٹاور حملہ اور جناح ہاﺅس حملہ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ، ملزمان کے خلاف راحت بیکری کے باہر جلاﺅ گھیراﺅ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔