علاقائی خبریں

قرآن و سنت کی بالادستی اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں‘مقررین

لاہور (آئی این پی)جماعت اسلامی پی پی 145 کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس باوقار تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی شمالی لاہور پروفیسر عثمان افضل، احمد مکی، اور جہانگیر خان نے خطاب کیا۔کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، مشتاق بٹ، قاری شیر عباس، ہارون الرشید اور دیگر قائدین بھی شریک ہوئے۔ شرکاءممبرز کنونشن نے جماعت اسلامی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن و سنت کی بالادستی اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔ پاکستان گزشتہ 78 برسوں سے ایک ہی فرسودہ نظام کے تسلط میں ہے، جس نے عوام کو نہ تو حقیقی تبدیلی دی اور نہ ہی خوشحالی۔ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کی علمبردار ہے اور عدل و انصاف پر مبنی ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد طاغوت اور سامراجی قوتوں کے خلاف ہے، جو اس ملک کے نظریاتی و معاشی ڈھانچے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی قرآن و سنت کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہم پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔قائدین نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اقتدار نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کا نفاذ ہے جو قرآن و سنت کے مطابق ہو اور جس میں ہر فرد کو انصاف، تعلیم، صحت اور روزگار کی ضمانت حاصل ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button