کرائمز
ڈی پی او بنوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) بنوں میں گزشتہ روز تھانہ ہوید کی حدود شاہ دیو میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسند عناصر کی فائرنگ سے ایف آر پی پولیس کانسٹیبل زاہد خان اور ان کی چار سالہ کمسن بیٹی زویا گل زخمی ہو گئ تھی۔ جنہیں فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی پولیس اہلکار کانسٹیبل زاہد خان اور ان کی کمسن بیٹی زویا گل کی عیادت کی۔