مبینہ خود سوزی کے واقعہ میں جاں۔بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی
اوکاڑہ (وحید انصاری) اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود سرکی محلہ میں 4 یوم قبل مبینہ خود سوزی کے واقعہ میں جاں۔بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی تفصیلات کے مطابق سرکی محلہ اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر عمر دراز نامی نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑکنے کے علاوہ بیوی بچوں کو بھی جلا ڈالا تھا جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پہلے نوجوان عمر دراز اسکے بعد اسکا بیٹا ابراہیم دم توڑ گئے تھے آج عمردراز کی بیوی عاصمہ بی بی بھی لاہور کے ہسپتال میں جاں۔بحق ہو گئی اس وقوعہ میں جھلسنے والا عمر دراز کا دوسرا بیٹا عبداللہ بھی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔بتایا گیا ہے کہ متوفی عاصمہ کی ڈیڈ باڈی کو اسکے بھائی ضروری کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ساہیوال لے گئے جہاں اسکی تدفین کر دی گی اس وقوعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد اب تک تین ہو گئی ہے۔پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے ۔#