سابقہ رنجش پر میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
اوکاڑہ (وحیدانصاری)اوکاڑہ 2 ملزمان نے مبینہ سابقہ رنجش پر میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا. ملزمان نے پہلے گاؤں میں تشدد کیا مضروب میڈیکل کرانے سرکاری ہسپتال آئے تھے توپیچھا کرتے ہسپتال آکر بھی تشدد کر کے لہولہان کردیا .مقدمہ درج. ملزمان گرفتار. تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے علاقے ٹبہ طفریل کی رہائشی خاتون رضیہ کو مبینہ سابقہ رنجش پر ملزمان امجد. بابر وغیرہ نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا دوران تشدد خاتون کے 2 دانت ٹوٹ گئے اور وہ شدید زخمی ہو گئی. جو اپنے خاوند محمد اصغر کے ہمراہ دیپالپور سرکاری ہسپتال میں علاج معالجے اور میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے آئی تو ملزمان پیچھا کرتے ہسپتال آئے. ملزمان نے وہاں پر بھی انہیں ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان کے تشدد سے محمد اصغر لہولہان ہو گیا. لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے. پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر1589/25 درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا. اور تفشیش شروع کر دی ہے#