ائندہ منشیات فروخت نہیں کروں گاملزم کا مسجد میں حلف
ڈیرہ نواب صاحب (اکبر خان سے) ائندہ منشیات فروخت نہیں کروں گا اہل علاقہ کے معززین کی موجودگی میں مسجد میں داخل ہو کر قران پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتا ہوں اللہ پاک میرے سابقہ گناہ معاف فرماے محمد حسن أرائیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بہاولپور کی تحصیل یزمان تھانہ ہیڈ راجکاں کے چک 23 ڈی این بی کے رہائشی محمد حسن ارائیں نے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ راجکاں حضور بخش و اہل علاقہ ریٹائر انسپیکٹر پنجاب پولیس چوہدری محمد اقبال چوہدری محمد غفار صادق بھیں عاشق سیال ملک محمد طاہر چوہدری محمد اشرف صابر نوید رانا زلفقار علی عبدالستار محمد ناصر حاجی محمد شریف محمد عامر طاہر حسین بابر وسیم ذوالقرنین محمد جبار مستری ارشاد محمد الیاس احسان الحق سعید احمد مختیار احمد وغیرہ کی موجودگی میں مقامی جامعہ مسجد جناح کالونی میں داخل ہو کر قران مجید پر حلف دیا کہ ائندہ منشیات فروخت نہیں کروں گا اس موقع پر مسجد جامعہ کے خطیب قاری محمد یونس نے قران مجید پر حلف لیا اس موقع پر محمد حسن کا کہنا تھا کہ مجھے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بہاولپور تحفظ فراہم کریں اور مقامی اور ضلعی پولیس افسران کو فوری حکم جاری کریں کہ مجھے بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے میں نے اللہ کے گھر میں داخل ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ لی ہے قران مجید پر حلف دے چکا ہوں ائندہ منشیات فروخت نہیں کروں گا ایک اچھا شہری ہونے کے ناطے اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہوں مجھے بس ایک موقع فراہم کیا جائے ۔