38 ویں سینیٹر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریجنل پولیس آ فس ملتان کا دورہ
۔
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی ) 38th سینئر مینیجمینٹ کورس کے شرکاء نے آج ریجنل پولیس آفس ملتان کا دورہ کیا، جہاں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری اور دیگر افسران نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر آر پی او نے وفد کو ملتان ریجن بشمول وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں پولیس ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس ورکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کے نتیجے میں کئی بڑے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے آر پی او نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت مراکز، تحفظ مراکز اور ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر درجنوں سہولیات بھی عوام کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں شرکاء نے پولیس ورکنگ سے متعلق مختلف نوعیت کے سوالات کیے جن کے آر پی او نے تسلی بخش جوابات دیے۔ دورے کے اختتام پر وفد کے کوآرڈینیٹر نے آر پی او کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ آر پی او کی جانب سے ملتان ریجن پولیس کی طرف سے یادگاری پوٹریٹ بطور تحفہ پیش کی گئی۔