کرائمز

فیصل آباد:لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد پولیس کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان اکرم نیازی اور اویس کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1.02 کلو گرام آئس اور 1.04 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی. حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن عدیل اکرم نے منشیات فروش ملزمان اکرم نیازی اور اویس کو گرفتار کیا۔ملزم محمد اویس سے آئس 1.02 کلو گرام اور محمد اکرم نیازی سے 1.04 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button