کرائمز
فیصل آباد’ سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا
مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد میں اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ محمدپورہ کے نذیر احمد کی بیٹی(س) کو نامعلوم،غلام محمد آباد کے علاقہ لطیف پارک کے اویس کی ہمشیرہ(ص) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے ظہیر عباس کی بھتیجی(ع) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ اویس نگر کی ثمینہ بی بی کی بیٹی(م) کو ملزم رضوان وغیرہ اور منصور آباد کے رہائشی اعظم کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا۔ جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔