میانوالی: تھل کینال کے کنارے قائم میانوالی،بنوں روڈ دریا برد ہو گیا
میانوالی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )جناح بیراج کے مقام پر تھل کینال کے کنارے قائم میانوالی،بنوں روڈ دریا برد ہو گیا جس کے نتیجہ میں میانوالی سے صوبہ خیبر پختونخوا کو آنے جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق جناح بیراج کے قریب میانوالی اور خیبر پختونخوا کے علاقاجات کو جانے والا روڈ جو تھل کینال کے کنارے کے ساتھ متصل ہے نہر کے ساتھ بنائے گئے سیفن پل ٹوٹنے سے نہر میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا اور روڈ دریا برد ہو گیا جسکی بدولت تحصیل عیسی خیل، پشاور اور بنوں سائیڈ پر براستہ میانوالی چلنے والی ہرقسم کی ٹریفک کو بند کر دیا گیا محکمہ ہائی وے، محکمہ اری گیشن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اور دیگر ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نہر میں شگاف پڑنے سے مقامی آبادیاں نقصان سے محفوظ ہیں کیونکہ نہر سے نکلنے والا پانی روڈ کے نیچے بنے سیفن پل سے گزر کر واپس دریائے سندھ میں جا رہا ہے شگاف کو پر کرنے کیلئے بھاری مشینری منگوا لی گئی ہے۔