کرائمز

بچیکی اور گردونواح میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر،انتظامیہ خاموش تماشائی

بچیکی (نمائندہ خصوصی)بچیکی اور گردونواح میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر، متعدد دوکاندار محکمے کے ساتھ ملی بھگت سے گھروں میں ری فلنگ کررہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہےتفصیلات کے مطابق بچیکی اور گردونواح میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ متعدد دوکانداروں نے نہ صرف اپنی دکانوں پر کھلے عام ری فلنگ کا کام شروع کر رکھا ہے بلکہ کئی افراد نے اپنے گھروں میں بھی ری فلنگ مشینیں نصب کر لی ہیں اور وہاں سے دھندہ جاری ہے ذرائع کے مطابق انتظامیہ صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ جان لیوا کاروبار روز بروز بڑھ رہا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں اور دکانوں میں آتش گیر مواد کی ری فلنگ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے جس سے قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا شدید خدشہ ہے شہریوں نے ضلعی و مقامی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کے اس دھندے کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کی جانوں اور گھروں کو محفوظ بنایا جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button