ظہور الحسن جتوئی کا نوٹس، داجل میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن
جام پور(نامہ نگار) میڈیا کی نشاندہی پر ڈی ڈبلیو ایم سی جام پور کے تحصیل منیجر ظہور الحسن جتوئی کا نوٹس داجل میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن ہوا جس میں داجل سمیت گردونواح میں صفائی ستھرائی کی گئی جس پر داجل کے مکینوں کا صفائی کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا تحصیل منیجر کو خراج تحسین پیش کیا گزشتہ روز سوشل میڈیا اور اخبارات میں داجل کے اندرون شہر محلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کی خبروں کے زریعے نشاندہی کی گئی جس پر ظہور الحسن جتوئی تحصیل منیجر ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تحصیل جام پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے داجل شہر کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے احکامات جاری کیے جس پر عملہ صفائی اندرون شہر محلوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کر کے شہر کو صاف ستھرا بنا دیا جس پر شہریوں نے شہر میں صفائی کی صورت حال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے پر ظہور الحسن جتوئی تحصیل منیجر ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی تحصیل جامپور اور تحصیل منیجر ڈائیوو عبدالغفور کو خراج تحسین پیش کیا ہے تحصیل منیجر ظہور الحسن کی سخت ہدایت کی روشنی میں عملہ صفائی اندرون شہر محلوں سے گندگی اٹھا رہا ہے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنا دیا گیا