کرائمز
خاتون منشیات فروش کو 9 سآل قید. 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا
اوکاڑہ ( نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے خاتون منشیات فروش کو 9 سآل قید. 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی. استغاثہ کے مطابق سال2024 میں پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ معمول کی گشت پر تھی کہ اوکاڑہ بائی پاس پر سے ایک خاتون صفیہ بی بی کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل ثمرہ اسلم کے قابو کیا. جس کے قبضہ سے 3200 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزمہ کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 3277/24 درج کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا. جس پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرمہ کو 9 سآل قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا #