سگی بیٹی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا
اوکاڑہ(وحید انصاری)اوکاڑہ میں درندگی کا المناک واقعہ. باپ نے سگی بیٹی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا. جس نے 3 یوم قبل ایک بیٹے کو جنم دیا. درندہ صفت باپ نے اپنے بھائی اور بہن سے مل کر بیٹی اور نومولود کو قتل کردیا. پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق چکنمبر 53 ٹو ایل کی ملحقہ آبادی گلشن شبیر ٹاؤن کے رہائشی درندہ صفت شبیر علی ولد اصغرعلی اپنی 20/21 سالہ بیٹی(م )کو ڈرا دھمکا کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہوگئی. اور اس نے 4 یوم قبل ایک بیٹے کو جنم دیا. ملزم نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے اپنے بھائی شہباز اور بہن سونیا سے ملکر اپنی بیٹی اور نومولود کو قتل کردیا. ملزمان نے نومولود کی نعش قریبی فصل کماد میں پھینک دی اور بیٹی کو چک نمبر 2 فور ایل کے قبرستان میں دفنا دیا. مگر اس کا گھناونا جرم زیادہ دیر چھپ نہیں سکا. جس کی اطلاع پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ کو ملی تو پولیس نے تحقیقات شروع کر دی. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نمبر2354/25 درج کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور سائینسی بنیادوں پر تفشیش شروع کردی ہے. بتایا گیا ہے کہ پولیس علاقہ مجسٹریٹ کے زریعے زیادتی کاشکار متوفیہ کی قبر کشائی کراکے نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر سنگین واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے گی. اہل علاقہ نے ملزم کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے#